شفاف کردار کی وجہ سے دنیا نے وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے ‘ ہمایوں اختر خان

شفاف کردار کی وجہ سے دنیا نے وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے ‘ ہمایوں اختر خانجی ٹونٹی ممالک ، عالمی مالیاتی اداروںکاترقی پذیر معیشتوں کو ریلیف دینا عمران خان کی کوششوں کا نتیجہ ہےانسانی جانیں بچانا اولین ترجیح ہے ،پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے معاشی سر گرمیاں فروغ پائینگی ‘ وفود سے گفتگولاہور(                )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ جی ٹونٹی ممالک اور عالمی مالیاتی اداروںکاپاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر معیشتوں کیلئے قرضوں اور سود کو ایک سال کیلئے موخر کرنے اور غیر مشروط امداد کا اعلان وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کا نتیجہ ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے شفاف کردار کی وجہ سے دنیا نے نہ صرف ان کی اپیل کو سنا ہے بلکہ اسے اہمیت بھی دی گئی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ، پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی سرگرمیاں فروغ پائیں گی ،انسانی جانیں بچانا اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے ولے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے حلقہ این اے 131کے رہنمائوں سے ملاقات میں امدادی سر گرمیوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستان بھی معاشی طو رپر شدید مشکلات سے دوچار ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عزم او رحوصلے کے ساتھ حالات کا مقابلہ کررہی ہے ۔ حکومت نے نہ صرف موجودہ حالات کی زد میں آنے والے کمزور طبقات کو مالی امداد فراہم کی ہے بلکہ معیشت سے جڑے ہوئے شعبوں کیلئے بھی اربوں روپے کا ریلیف پیکج اور انہیں ٹیکسز میں چھوٹ دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی انتہائی خوش آئند ہے اور اس سے معاشی سر گرمیاں فروغ پائیں گی ۔حکومت کی پہلی ترجیح انسانی جانیں بچاناہے جس کے لئے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ مشکل حالات کی زد میں آنے والوں میں اربوں روپے کی امداد انتہائی شفاف طریقے سے تقسیم کی گئی ہے اور استفادہ کرنے والے جھولیاں اٹھا اٹھا کر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو دعائیں دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ہر طرح کے کاروبار کو بھی بچانے کیلئے کوشاں ہے اور ہمیں سب سے پہلے ان فارمل بزنس کو بچانے کیلئے ان تک پہنچنا ہے ۔                                  میڈیا سیل ہمایوں اختر خان 042-37187223