سپر پاورامریکا میں کورونا سے خوفناک تباہی،24 گھنٹوں میں 4500 سے زائد اموات

دنیا کی سپر پاور کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہے ، امریکہ میں ایک دن میں ساڑھ چار ہزار افراد موت کی وادی میں چلےگئے، یہ اب تک ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

امریکا میں سب سے زیادہ اموات ریاست نیویارک میں ہوئیں ، جہاں 17 ہزار افرد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں، نیو یارک کی پولیس نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکز کو خراج تحسین پیش کیا۔خیال رہے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ ریاستیں دوبارہ کھلوانے کےلیے شہریوں نے احتجاجی مارچ کرنے کی اپیل کردی ہے اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبے میں 37 لاکھ 80 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کورونا نے9200 نرسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا تھا اور اس وقت کورونا مریضوں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز میں کورونا ٹیسٹ کٹس کی قلت کا سامنا ہے

Courtesy ary urdu