رمضان المبارک کے لئے کھجور کا ٹینڈر رمضان کے بعد کھلے گا ۔چیئرمین یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کی نااہلی ۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے تعینات کیےگئے چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چیئرمین یوٹیلیٹی سٹور کی اہلیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رمضان المبارک کے لئے عوام کو کروڑوں روپے کی کھجوریں خرید کر دینی تھی لیکن یوٹیلیٹی اسٹور پر کھجوریں رمضان شروع ہونے کے بعد فراہم ہوگی کیا عوام روز نمک سے کھولیں گے کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹور کی انتظامیہ نے جو ٹینڈر دیا ہے اور رمضان شروع ہونے کے بعد کھلے گا ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹینڈر جب کھلے گا تو ملک میں دس یا گیارہ رمضان ہوگا یعنی رمضان کا پہلا عشرہ گزر چکا ہوگا ٹینڈر وہی میں کھلے گا دوسری طرف چیئرمین ذلکرنین علی خان کا ٹی وی چینل کے میزبان سے بات چیت کرتے ہوئے موقف تھا کہ آپ جذباتی ہو رہے ہیں کچھ معاملات میں جذباتی ہونے سے معاملہ حل نہیں ہوتا میں مانتا ہوں کہ یہ ٹینڈر کی تعریفیں نہیں ہونی چاہیے تھی لیکن مجھے ان تاریخوں کا علم نہیں ہے جو آپ بتا رہے ہیں پندرہ اپریل تک ہوجانا چاہیے تھا لیکن میزبان نے کہا کہ ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ 15 اپریل تک تو یہ چیزیں فائنل ہو جانی چاہیے تھی لیکن آپ کا ٹینڈر جمع ہی 30 اپریل تک ہوگا اور پانچویں کو کھلے گا اس وقت پورے ملک میں لوگ روزے رکھ چکے ہوں گے پہلا اشرف گزر چکا ہوگا بار بار چیئرمین نے کہا کہ آپ جذباتی نہ ہوں جس پر میزبان نے کہا کہ کیسے جذباتی نہ ہوں یہ 11 سے 14 کروڑ روپے کے فنڈز کا معاملہ ہے پبلک منی کا معاملہ ہے عوام کا پیسہ ہے اور اگر صحیح وقت پر استعمال نہ ہوا تو یہ پیسے ضائع ہوجائیں گے ایک موقع پر چیئرمین ذوالقرنین علی خان جذباتی ہوگئے اور کہا کہ دیکھیں یہ نہیں ہو سکتا کہ وزیراعظم کو پتا ہو کے محلے میں پانی آرہا ہے یا نہیں اسی طرح چیئرمین کو ہر چیز کا پتہ نہیں ہوتا آپ جذباتی ہو رہے ہیں جو سرکاری فنڈز ہیں ان میں سے ایک روپیہ بھی غلط استعمال نہیں کریں گے-