ہم آپ کو نہیں گرائیں گے گرنا آپ نے خود ہے ۔۔۔۔نجیب ہارون کے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پر آصف زرداری کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کا چرچا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کے اچانک استعفی کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں اس حوالے سے سیاسی بحث شروع ہوچکی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر نجیب ہارون کے استعفے کے بعد سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قومی اسمبلی میں کی گئی ایک تقریر کا بہت زیادہ ہو رہا ہے اس تقریر میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ

ویسے بھی یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے ۔
ہم دیکھیں گے کتنے دن آپ کھیلیں گے ۔
ہم آپ کو نہیں گرائیں گے ۔
گرنا آپ نے خود ہے ۔

جب سابق صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی میں یہ تقریر کر رہے تھے تو اسپیکر قومی اسمبلی پر بھی کیمرہ آیا وہ مسکرا رہے تھے ۔
جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بالکل پیچھے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مسکرا رہے تھے اور ان کے پیچھے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نظر آرہی تھی جو سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی ہیں ۔
جب سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ کہا کہ ہم آپ کو نہیں گرائیں گے کہ نہ آپ نے خود ہے تو ان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان نے دو زور سے ڈیسک بجا کر ان کی بات کو انجوائے کیا ۔

سوشل میڈیا پر اب پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے انجینئر نجیب ہارون کے استعفے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر دلچسپ تبصرہ اور پی ٹی آئی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین کو نجیب ہارون کے استعفے سے عمران خان کی حکومتی کارکردگی پر تنقید کرنے کا ایک اور سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے ۔نجیب ہارون نے اپنے استعفے میں 20 مہینے کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے اور اپنے حلقے اور اپنے آبائی شہر کراچی کی کوئی نمایاں خدمت نہ کرنے کے حوالے سے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے جسے پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین دراصل عمران خان کی حکومت پر پی ٹی آئی کے اپنے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ایک چارج شیٹ قرار دے رہے ہیں سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ پہلے اپوزیشن کہہ رہی تھی کہ حکومت سے کچھ نہیں ہورہا یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اب خود پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں آ رہی ہیں اور عمران خان کے سیاسی سفر کے روز اول کے ساتھی نجیب ہارون انتہائی مایوسی کے عالم میں استعفی دے کر گھر بیٹھ گئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے مخالفین کا کہنا ہے کہ پتلی تماشہ کھیلنے والوں کو اب آنکھیں کھول لینی چاہیے اور یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ان کی لائی ہوئی پتلیاں ناکارہ اور ناکام ثابت ہوئی ہیں