وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ سکھر تاجروں سے ملنے سے گریز

وزیر اعلی ٰ سندھ کا دورہ ، سکھر کی تاجر برداری کو نظر انداز کردیا ، ملاقات کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورہ سکھر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تاجر برادری کو نظر انداز کئے جانے پر سکھر ایوان صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدرمحمد اسلام مغل اور نائب صدر چوہدری زاہد اقبال نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ واضع رہے کہ حالیہ لاک ڈائون کے دوران سکھر کے تاجر شدید دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے اور سرمایے کی گردش رک جانے کی وجہ سے تاجروں کو انتہائی ابتر معاشی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ سکھر ایوانِ صنعت وتجارت سکھر کی تاجر برادری کے مسائل اور زمینی حقائق پر مبنی گزارشات وزیرِ اعلیٰ سندھ کے سامنے پیش کرنا چاہتا تھا مگر وزیر اعلیٰ کے شیڈول میں تاجروں اور سکھر چیمبر کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ سکھر ایوانِ صنعت و تجارت اس روش کو تاجر دشمن خیال کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ سکھر کی مرکزی تجارتی حیثیت یہاں کی تاجر برادری کی بدولت ہے ان کے کردار کو اہمیت دی جانی چاہیے ۔