انڈس موٹرز کمپنی کے چیئرمین علی ایس حبیب انتقال کرگئے۔

انڈس موٹرز کمپنی کے چیئرمین علی ایس حبیب انتقال کرگئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعونo

ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو صدمہ ۔انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین علی ایس حبیب کے انتقال پر ملک بھر سے صنعتکاروں اور بزنس کمیٹی کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت ۔مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت ۔الیاس حبیب کے انتقال سے بزنس کمیونٹی اور صنعتکار برادری کو بڑا دھچکا لگا ہے وہ ایک ذہین اور قابل انسان تھے اور انکی ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں ان کے انتقال سے ایک ایسا خلا پر ہوگیا ہے جسے بزنس کمیونٹی پر نہیں کر سکے گی

انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی حبیب انتقال کرگئے، وہ کمپنی کے چیئرمین اور بانی ڈائریکٹر تھے۔

علی حبیب اس کے ساتھ تھل لمیٹڈ، شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس، حبیب میٹرو پولیٹن بینک، حبیب میٹرو کیش اینڈ کیری کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن کی حیثیت سے بھی کام کررہے تھے۔

علی حبیب نے امریکا کی یونیورسٹی آف منی سوٹا سے مکینکل انجینئرنگ میں گریجویشن کی اور وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے پی ایم ڈی پروگرام میں بھی شریک ہوئے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں برنس مین عارف حبیب نے کہا کہ ملک کی ترقی میں علی حبیب کا بڑا حصہ رہا، ان کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی حبیب نے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین کے طور پر اور حال ہی میں وزارت کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایڈوائزر کے طور پر بہت اہم کردار ادا کیا۔