سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا کردار مختارا سامنے آ گیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا کردار مختارا سامنے آ گیا

وزیرِ اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے مختارے کے ساتھ گپ شپ کرتے ہوئے ویڈیو کلپ جاری کر دیا

ندیم افضل چن نے مختارے سے آڈیو وائرل ہونے پر سوال بھی کیا

مختارا آڈیو منفی انداز میں وائرل کی گئی مگر پیغام مثبت گیا، ندیم افضل چن

مختارا مہم کے ذریعے لوگوں نے کورونا کے خلاف شاندار آگاہی پھیلائی، ندیم افضل چن

تازہ ویڈیو میں ندیم افضل چن اپنے دوست مختار سے کہتے ہیں کہ ہماری پہلی آڈیو کس نے لیک کی تھی یا تم نے کی یا میں نے کی اگر ہم دونوں میں سے کسی نے بھی وہ آڈیو لیک نہیں کی تھی تو پھر یہ سوچنا پڑے گا کہ واٹس ایپ کال آڈیو پر اگر کی جائے تو وہ کیسے لیک ہو جاتی ہے ۔
ندیم افضل چن اپنے دوست مختارا کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں پرسکون انداز میں گفتگو کر رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ کچھ دنوں پہلے ان کی ایک آڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست مختار کو پنجابی میں کہا تھا کہ مختارا گھر کے اندر بیٹھ ۔باہر نہ نکل دروازے بند کرکے بیٹھ – ہزاروں لوگ مر رہے ہیں لوگ مر رہے ہیں حکومت بتا نہیں رہی ۔
ندیم افضل چن کی مذکورہ آڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ بہت پریشان اور خوفزدہ ہوگئے تھے کہ کیا واقعی ہزاروں لوگ مر گئے ہیں اور کیا واقعی حکومت چھپا رہی ہے ۔
بعد میں ندیم افضل چن کی وضاحت آگئی تھی کہ ایسا نہیں ہے انہوں نے اپنے دوستوں کو ایک تقریب رکھی ہوئی تھی وہ منعقد کرنے سے منع کرنے کے لیے کہا تھا ۔