جی ! یہ ماہرہ خان ہی ہیں

لاک ڈاؤن کےدنوں میں اداکارہ ماہرہ خان پرانی یادوں کی پٹاری کھول رہی ہیں، قرنطینہ کے دوران صارفین کو اپنی پسندیدہ فلمیں اور ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دینے والی ماہرہ نے اس بار خاصا حیران کیا۔

اداکارہ نے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں پہلی نظر میں پہچاننا آسان نہیں۔

انسٹا گرام پر ماہرہ نے بتایا کہ یہ تصویر ان کے پہلے فوٹوشوٹ اور انٹرویو کے دوران کھینچی گئی تھی، جس وقت وہ ایم ٹی وی پاکستان کیلئے بطور وی جے کام کرتی تھیںاہرہ کے فالوورز نے اپنے تبصروں میں تصویر کو پسند کرتے ہوئے حیرت کااظہار کیا کیونکہ ان کی شخصیت میں کافی تبدیلی آچکی ہے۔

اس سے قبل ماہرہ نے اپنے مداحوں کو سدا بہار ڈرامہ آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ فلم بینی کے شائقین افراد کیلئے انہوں نے ہالی ووڈ سے اپنی 5 پسندیدہ فلمیں بھی تجویز کی تھیں