لطیف مغل پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھے: عمیر سولنگی

لطیف مغل پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھے: عمیر سولنگی

لطیف مغل نے جنرل ضیاء کی آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی اور ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کا دفاع کیا: عمیر سولنگی

کراچی: بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے سابق رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کراچی ڈویژن کے سابق سیکریٹری اطلاعات عمیر سولنگی نے مزدور رہنما اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل کو انکے تیسرے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لطیف مغل نے جنرل ضیاء کی آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی اور ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کا دفاع کیا۔ لطیف مغل کی تیسری برسی کے حوالے سے جاری بیان میں عمیر سولنگی کا کہنا تھا کہ تین سال قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک ایسے انمول شخص کو کھویا جس نے زندگی کی آخری سانس تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وفا کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم لطیف مغل جیسے بے لوث، مخلص، باشعور اور وفادار سیاسی کارکن کسی بھی پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ ہوتے ہیں۔ عمیر سولنگی نے کہا کہ لطیف مغل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سچے پیروکار اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جانثار کارکن تھے۔ عمیر سولنگی نے کہا کہ ان کے انتقال سے پیپلز پارٹی کراچی میں پیدا ہونے والا خلا اب تک پر نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکی پارٹی خدمات اور محنت کشوں، مزدوروں کے حق میں کی جانے والی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بعد ازاں عمیر سولنگی نے مرحوم لطیف مغل کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔