محمد علی درانی مسلم لیگ فنکشنل کےمرکزی جنرل سیکرٹری مقرر

حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ سید صبغت اللہ شاہ پیر صاحب پگارا نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کو پارٹی کا مرکزی جنرل سیکریٹری مقرر کردیا،پیر پگارا کے دستخطوں سے محمد علی درانی کو مسلم لیگ فنکشنل کا مرکزی جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ آپ اپنی بہترین صلاحیتوں سے اس ذمہ داری میں سرخرو ہوںامید ہے کہ آپ کی صلاحیتوں اور قابلیت سے جماعت مزید مضبوط ہوگی