شہریار آفریدی کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

شہریار آفریدی کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے شہریار آفریدی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سید فخر امام کا بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سید فخر امام کا استعفیٰ منظور کیا، سید فخر امام بطور وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں