بابر اعوان کابینہ کمیٹی قانون سازی میں شامل، سواتی کی رکنیت ختم کرنے کی تجویز

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی میں شامل اور وفاقی وزیر اعظم سواتی کی رکنیت ختم کرنے کی تجویز ہے-وزیر اعظم کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کی تشکیل نو کی منظوری دیں گے۔کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے حال ہی میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کی تشکیل نو کی تجویز ہے-مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کو کمیٹی میں شامل کرنے جبکہ وفاقی وزیر اعظم سواتی کی کمیٹی رکنیت ختم کرنے کی تجویز ہےاسلام آ باد ( رانا غلام قادر)-