وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں آئیسولیشن مراکز اور کرٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) بمعہ وینٹیلیٹرز بنانے کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ صحت کا اہم اجلاس

* اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری انویسٹمنٹ، ایڈیشنل سیکریٹری صحت اور دیگر شریک

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں آئیسولیشن مراکز اور کرٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) بمعہ وینٹیلیٹرز بنانے کا جائزہ لیا

* مجھے پر اسپتال میںسی سی یو چاہئیں تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں سہولت موجود ہو، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر 185 سی سی یو جن میں وینٹیلیرز کی سہولت ہے کورونا کے مریضوں کیلئے بنائے گئے ہیں

* ان میں ڈائو اسپتال اوجھا میں 10، انڈس اسپتال کراچی میں 11، ایس آئی یو ٹی میں 10، سول اسپتال کراچی میں 12، ایل یو ایچ حیدرآباد اور جامشورو میں28، پی ایم یو شہیدبینظیرآباد میں 14، کے ایم سی خیرپور میں 10، غلام محمد میڈیکل کالج سکھر میں 6، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں 14، اے کیو ایس جے گمبٹ میں 20، سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون میں 4، ڈی ایچ کیو کوٹڑی میں 5، جناح اسپتال کراچی میں 12، لیاری جنرل اسپتال میں 3، انڈس اسپتال بدین میں 5، ڈی ایچ کیو ٹھٹھہ میں 3، ڈی ایچ کیو سجاول میں ٹراما سینٹر کراچی میں 14، جے آئی ایم ایس جیکب آباد میں 2 کا بندوبست کیا گیا ہے

* وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں کراچی ایکسپو کی طرزپر 300 بستروں کا آئسولیشن فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی ہدایت

* آئیسولیشن فیلڈ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاوہ کوئی نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ٹنڈو محمد خان میں ایک نئے تعمیر کیے گئے اسکول میں 50 بستروں کا فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ