عمران خان ترقی پذیر ممالک کے لیے دنیا سے اپیل کرنے والے پہلے رہنما ہیں: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان کی اس اپیل پر جی 20 ممالک کا ردعمل انتہائی حوصلہ افزا ہے، ادائیگی کی قسطوں میں ایک سال کی چھوٹ بڑا ریلیف ہے۔

خیال رہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے گروہ جی ٹوینٹی نے پاکستان سمیت 76 ممالک پر واجب الادا قرضے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان ممالک پر رواں سال یکم مئی سے 31 دسمبر تک واجب الادا قرضے مؤخر کیے گئے ہیں، یہ ادائیگیاں اب جون 2022 سے 2024 کے درمیان کرنا ہوں گی۔

قرضوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنے کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی کرونا کی وبا سے پیدا ہونے والے صحت اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے میں مدد کرنا ہے، یہ سہولت ان ممالک کو ملے گی جو عالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت قرضوں میں ریلیف کے اہل ہیں، ان میں پاکستان بھی شامل ہے