امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں 4 ہزار 246 افراد ہلاک

 امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں 4 ہزار 246 افراد ہلاک۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں کسی بھی ملک میں اب تک ہونے والی یومیہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے، گزشتہ روز بھی 2600 کے قریب ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی شدت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 246 ہے جو کہ کسی بھی ملک میں اب تک ہونے والی یومیہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ امریکہ میں گزشتہ روز بھی کورونا کے باعث 2600 کے قریب افراد جان سے گئے تھے جو کہ امریکہ میں کل تک ہونے والی ہلاکتوں میں ایک ریکارڈ اضافہ تھا۔تازہ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ہلاکتوں کی کل تعداد بھی 34 ہزار 617 تک جا پہنچی ہے۔ امریکہ میں گزشتہ روز بھی کورونا وائرس کے 31 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجوعی تعداد 6 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر تھی جبکہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 33 ہزار کے اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 77 ہزار سے بھی زیادہ ہو چکی ہے پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 513 ہو گئی ہے جبکہ 56 ہزار 595 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے-
چین کے وسطی شہر ووہان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک ہزار 290 کا اضافہ ہوگیا ہے۔
پہلے تعداد میں کمی وبا کے عروج کے وقت میں طبی سہولیات میں داخلوں کی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے تھی۔ ووہان میں نظر ثانی کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 3 ہزار 869 ہوگئی جبکہ کل کیسز کی تعداد میں بھی 325 کا اضافہ ہوا جس کے بعد کل تعداد 50 ہزار 333 ہوگئی جو چین کے کل 82 ہزار 367 کیسز کا تقریباً دو تہائی حصہ ہیں اسرائیل میں وائرس کے 12 ہزار 855 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے 9 ہزار 740 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اسرائیل میں تاحال مجموعی طور پر وائرس سے 148 افراد ہلاک جبکہ 2 ہزار 967 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیل میں 182 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ 129 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں
سعودی عرب میں وائرس کے مزید 518 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ 4 افراد کی موت ہوگئی۔
سعودی محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 6 ہزار 380 ہوگئی۔
علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی۔
ایک پریس بریفنگ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدال علی نے بتایا کہ جدہ میں 195 میں وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئی جبکہ مدینہ اور ریاض میں بالترتیب 91 اور 84 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے
وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث بیرونِ ملک ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی اموات پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کئی پاکستانی ’وبا کے خلاف عالمی جنگ کے دوران صف اول میں لڑتے لڑتے موت کی آغوش میں چلے گئے۔