پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف کر یک ڈاؤن

جوڑے پل اور ہربنس پورہ کے علاقوں میں 10ملک شاپس اور دودھ لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ5ہزار360لیٹر دودھ کی چیکنگ،قوانین کی خلاف ورزی پر 5ملک شاپس سیل،2400لیٹر ناقص دودھ تلفتلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے سخت سزاؤں کے حق دار ہیں۔عرفان میمنڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف کر یک ڈاؤن جار ی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیم نے جوڑے پل اور ہربنس پورہ کے علاقوں میں 10ملک شاپس اور دودھ لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔دودھ بردار گاڑیوں اور 10ملک شاپس میں موجود 5ہزار360لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ملک شاپس سیل جبکہ2400لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹی دودھ کی فروخت پر اول حمد،رحمان،بسم اللہ،میاں اور القادری ملک شاپس کو سیل کیا۔مزید برآں ایم معصوم،المدینہ غوثیہ،لجپال،پنجاب سویٹس اور داتا ملک شاپس کو مزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق دودھ کی مقدار اور گاڑھے پن میں اضافے کے لیے کیمیکلز،پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کی مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں۔دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے سخت سزاؤں کے حق دار ہیں۔                                    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭