ہر ورکر کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے

نائب صدر مسلم لیگ ن رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ڈینگی ہو یا کرونا وائرس مسلم لیگ ن نے ہمیشہ بروقت اقدامات اور بہتر حکمت عملی اختیار کر کے نا صرف وباء پر قابو پایا بلکہ دنیا میں مثالیں قائم کیں۔  انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز حکومتی امداد کے منتظر عوام کے پاس حکومتی نمائندوں سے پہلے پہنچ رہے ہیں۔ ہمارا ہر ورکر کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج میرے حلقے کے چیئرمین یوسی 78عامر شاہ کے تعاون سے علاقے میں جراثیم کش اسپرے کروایا گیا تا کہ علاقے کو جراثیموں سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر سپاہی سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔