چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط – سوسائٹی کے غیر قانونی چیئرمین عبدالبر کا نوٹیفکیشن کے حساب سے 27 اکتوبر 2019 کو قانونی طور پر 3 سال مکمل ہوگئے

فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی ایمپلائی یونین کے جنرل سکریٹری سعید بلوچ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی صاحب کو خط لکھا ہے کہ سوسائٹی کے غیر قانونی چیئرمین عبدالبر کا نوٹیفکیشن کے حساب سے 27 اکتوبر 2019 کو قانونی طور پر 3 سال مکمل ہوگئے ہیں اس لیئے ان کا سیٹ پر بیٹھنا غیر قانونی عمل ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اگر عبدالبر کورونا کے نام پر 4 مہینے کے لیئے اسٹے لینے کی کوشش کریں تو ان کی درخواست مسترد کر دی جائے کیونکہ وہ پہلے ہی 6 مہینے سے غیر قانونی طور پر براجمان ہیں اور غیر قانونی طور پر احکامات جاری کر رہے ہیں اور اس کی آڑ میں کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہیں انہوں نے لکھا کہ یہ مکمل طور پر ایڈمنسٹریٹیو معاملہ ہے جس کے تمام تر اختیارات وزیر اور رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹی کے پاس ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر انہیں ہٹانے کے احکامات دیئے جائیں اور ان کی جگہ ایڈمنسٹریٹر نامزد کرنے کے احکامات دیئے جائیں جو اپنی نگرانی میں فوری طور پر منصفانہ الیکشن کرائے تاکہ تمام قانونی تقاضے پورے ہوں