جی 20کا غریب ترین ممالک کے لئے واجب الادا قرضوں کی واپسی میں ایک سال کی رعایت دینے کا اعلان

گروپ بیس کے رکن ملکوں نے دنیا کے غریب ترین ممالک کے لئے واجب الادا قرضوں کی واپسی میں ایک سال کی رعایت دینے کااعلان کیاہے جس کامقصد غریب ملکوں کوکوروناوائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے مالیاتی تعاون فراہم کرناہے۔گروپ بیس رکن کے ملکوں کے وزرائے خزانہ اورمرکزی بینکوں کے گورنروں کے اجلاس کے بعدایک مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ وہ درخواست گزارغریب ملکوں کے لئے قرضوں کی ادائیگی موخرکرنے کی حمایت کرتے ہیں۔گروپ بیس نے اعلان کیاکہ وہ کوروناوائرس کی عالمی وباء کے تناظرمیں دنیا کے غریب ترین ملکوں کے لئے قرضوں کی ادائیگی عارضی طورپرمعطل کررہے ہیں۔جی ٹونٹی گروپ نے عالمی مالیاتی ادارے کے تحت نجی قرض دینے والے ملکوں پربھی زوردیاکہ وہ دنیا کے چھہترغریب ترین ملکوں کے لئے وضع کردہ امدادی پروگرام میں حصہ لیں