سندھ- مقامی حکومتوں کی مدت پوری

محکمہ بلدیات سندھ نے صوبے میں مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونےکے بارےمیں سمری وزیراعلی کو بھیج دی اگر یہ منظور کر لی جاتی ہےتوکسی بھی وقت تمام بلدیاتی کونسلیں ختم اور کارپوریشنز کےمیئر ، ڈسٹرکٹ،ڈی ایم سیز، ٹاون اور یو سیز کےچیئرمین اور وائس چیئر مین فارغ ہوجائیں گے سندھ لوکل گورنمنٹ کے ذمے دار نے بتایا کہ پہلے یہ تاثر دیا جاتا رہا ہےکہ موجودہ بلدیاتی ادارےتیس اگست2020 کو ختم ہونگےچار سال کی یہ مدت مئیرز اورضلعی چیئرمینوں کے حلف اٹھانےکی تاریخ 30 اگست 2016 سےشمار کی جا رہی تھی تاہم سندھ لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ یو سیز چیئرمینوں اوروائس چیئر مینوں نے جنوری 2016 میں حلف ٹھا لیا تھا-کراچی(طاہر عزیز)