بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کر کے عمران خان عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے: ناہید طاہر

بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کر کے عمران خان عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے: ناہید طاہر

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی نائب صدر ناہید طاہر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ اپنے ایک بیان میں ناہید طاہر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت کو عالمی سطح پر سراہا گیا جس کا سہرہ سابق صدر آصف علی زرداری کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں اس پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کر کے احساس پروگرام رکھ لینے سے عمران خان کی چھوٹی ذہنیت کا اندازہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورڑ پروگرام کا نام تبدیل کرنے اور شہید بینظیر بھٹو کی تصویر ہٹانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی ہمارے دلوں میں اور ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔