معروف گلوکار طاہر شاہ کے گانے فرشتہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، طاہر شاہ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئے

معروف گلوکار نے اپنا نیا گانا ریلیز ہونے کی نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنائی تو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں نے اس گانے کو دیکھ لیا۔ گلوکار و اداکار طاہر شاہ کو اپنے گانوں ’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ کی وجہ سے ’منفرد‘ قسم کی شہرت حاصل ہے اور ’فرشتہ‘ دراصل طاہر شاہ کے گانے ’اینجل‘ کا اردو ورژن ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ یوٹیوب پر گانے کو پسند کرنے والوں سے زیادہ لوگوں نے گانے کو ڈس لائک کیا۔ گانا یوٹیوب پر ریلیز ہوئے 12 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ اسے قریباً ایک لاکھ افراد سن چکے تھے۔ ’فرشتہ‘ دیکھنے والے 4 ہزار 6 سو افراد نے ویڈیو کیلئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا جب کہ صرف 2 ہزار 4 سو لوگوں نے اسے پسند کیا۔ طاہر شاہ کے گانے کو جہاں سوشل میڈیا پر پسند کیا گیا وہیں کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

Government needs to play this song on streets…so people can stay in homes..
😂😂#TaherShah #farishta #tahirshah pic.twitter.com/DNj9s68D3O

— Tayyab Sohail (@TAYYAB2199) April 10, 2020

کسی نے کہا کہ حکومت اس گانے کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرے تو کسی نے کہا کہ حکومت اس گانے کو سڑکوں پر چلائے تاکہ لوگ گھروں میں رہیں۔

Farishtey after hearing “FARISHTA” #TaherShah pic.twitter.com/hyiKoA1cVH

— Maniha Asif (@mainlymaniha) April 10, 2020

’فرشتہ‘ کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’فرشتہ‘ سننے کے بعد فرشتے کہہ رہے ہیں کہ ’اس دنیا سے چلے جانے کا وقت آگیا ہے۔

2020
Jan: World War 3
Feb: Australian bushfire
Mar: Covid-19
Apr: #farishta Song by #TaherShah ..#tahirshah #CoronaVirusPakistan #KKFCares4U pic.twitter.com/Va1HIUQ2nM

— H A M M A D (@MrHammadShahab) April 11, 2020

حماد نامی صارف نے 2020 کی ٹائم لائن بنائی اور لکھا کہ جنوری میں تیسری جنگ عظیم، فروری میں آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ، مارچ میں کورونا وائرس آیا اور اپریل میں طاہر شاہ کا ’فرشتہ‘ آگیا۔

Corona: I am the worst thing that happened this year.

Tahir shah: Hold my “Farishta”#tahirshah #TaherShah #CoronaVirusPakistan #KKFCares4U pic.twitter.com/99Ji5UlPNK

— H A M M A D (@MrHammadShahab) April 11, 2020

ایک صارف نے طاہر شاہ اور کورونا کی تصویر لگا کر لکھا کہ کورونا نے کہا کہ میں اس سال رونما ہونے والا بدترین واقعہ ہوں جواباً طاہر شاہ نے کہا یہ دیکھو میرا ’فرشتہ‘۔

Reactions from prominent leaders after watching #TaherShah‘s Farishta#farishta pic.twitter.com/uFz10Kjo4p

— زماں (@Delhiite_) April 10, 2020

ایک اور ٹویٹ میں عالمی رہنماؤں باراک اوبامہ، ولادی میر پیوٹن وغیرہ کو روتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی تحریر کیا گیا ہے کہ ’فرشتہ‘ سننے کے بعد ان کا یہ حال ہو گیا ہے۔

One virus is enough for nation to fight why tho go for second :”) #TaherShah pic.twitter.com/YlWKpzkTCj

— faiضan._ (@Yetomehun) April 11, 2020

فیضان نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹویٹ میں طاہر شاہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے دکھایا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’قوم کے لیے ایک ہی وائرس کافی تھا، دوسرے کی کیا ضرورت تھی؟‘۔

#TaherShah
“FARISHTA” SONG BY TAHER SHAH
CHILDREN ARE THE ANGELS OF THE EARTHhttps://t.co/WXDEvyJbgw pic.twitter.com/0N7B2BBddW

— TAHER SHAH (@TaherShahh) April 10, 2020

ایک اور صارف نے طاہر شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ گانے میں آپ کی جھلک نظر نہیں آئی جس کی وجہ سے ہم مایوسی کا شکار ہیں۔

Am I the only one who liked #TaherShah ‘s #farishta…. 🌚
Will this society accept me… 🌚 pic.twitter.com/pWZ3t1hdtK

— Rizwan Zaidi (@zaidiRizwan23) April 11, 2020

رضوان زیدی نے مزاحیہ انداز میںلکھا کہ کیا یہ صرف میں ہی ہوں جسے ’فرشتہ‘ پسند آیا ہے؟ کیا یہ معاشرہ مجھے قبول کر لے گاَ؟

Thank you #TaherShah
The world needed thishttps://t.co/S272NI11N6 pic.twitter.com/9ioFe5AVNe

— PandeyJi (@aaaaastha) April 11, 2020

پانڈے جی نے گانے کے لیے اپنی پندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ طاہر شاہ ہمیں اس گانے کی ضرورت تھی۔