گیٹز فارما کی طرف سے سندھ حکومت کو 15 ہزار ریپڈ اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کٹس کا عطیہ

کراچی : ادویہ ساز ادارے گیٹز فارما کا احسن اقدام، گیٹز فارما نے سندھ حکومت کو 15 ہزار ریپڈ اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کردیں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق ادویہ ساز کمپنی نے 19 لاکھ ہائیڈروکسی کلوروکوئین ٹیبلٹس بھی عطیہ کیں ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ ادویہ ساز ادارے نے 15 سو کی تعداد میں حفاظتی سامان بھی سندھ حکومت کو فراہم کیا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے حکومت سندھ اور عوام کی طرف سے گیٹز فارما کمپنی کی انتظامیہ سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان سندھ حکومت کے مطابق انگلش بسکٹ مینیو فیکچررز نے سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دو کروڑ روپے عطیہ کئے ہیں۔