صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے تناظر میں سرکاری دفاتر کی تعطیلات میں تیس اپریل تک توسیع

کراچی : صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے تناظر میں سرکاری دفاتر کی تعطیلات میں تیس اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفیکشن کے مطابق تمام لازمی سروس کےمحکموں کےملازمین پر تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا سندھ میں صرف 26سےزائد محکموں کےدفاتر کےملازمین کےلیےتعطیل کا اطلاق ہوگا اس سے قبل پہلے لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری دفاتر کی تعطیلات میں چودہ اپریل تک کا اعلان کیا گیا تھا جس میں اب تیس اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔