وزیراعظم عمران خان کے نئے ملٹری سیکرٹری کون ؟

وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر نسیم افتخار چیمہ کو تبدیل کرکے بریگیڈیئر محمد احمد کو نیا ملٹری سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بریگیڈیئر نسیم چیمہ کی خدمات فوج میں لاہور کور کے سپرد کر دی گئی ہیں جہاں انہیں بریگیڈ کی کمان کیلئے مقرر کیا جائیگا۔ یہ عہدہ تین سال کا ہے جس میں توسیع کرکے چار سال تک بھی کیا جاتا ہے، بریگیڈیئر چیمہ نے ڈھائی سال تک وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری کی حیثیت سے کام کیا-اسلام آباد (صالح ظافر)