چوہدری اور سعد برادران میں ملاقات روایتی نہیں تھی

ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا نے کہاکہ چوہدری اور سعد برادران میں ملاقات روایتی نہیں تھی،سنیئرتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاکہ پاور پالیٹکس میں سیاسی جوڑتوڑ سے حکومتیں تبدیل نہیں ہوتیں-جیو کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے کہاہے کہ خواہش ہے جو بھی فیصلہ ہو وہ وفاق اور صوبوں کی سطح تک ایک ہو،تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہاکہ وزیراعظم ٹارگٹڈ لاک ڈائون چاہتےہیں-وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے بہت سے آلات کی کی ضرورت ہے تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ وفاق ہمیں ان چیزوں کو ضرور مہیا کرے گا ہمیں اس وقت سوائے ماسک اور کٹس ، وینٹی لیٹرز کے دیگر چیزیں نہیں ملی ہیں،وزیراعلیٰ سندھ ایک خط بھی اس حوالے سے وزیراعظم کو لکھ چکے ہیں ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ لاک ڈاؤن میں اب نرمی کردی جائے ،ہماری بھی خواہش ہے کہ جو بھی فیصلہ ہووہ وفاق سے صوبوں کی سطح تک ایک ہی ہو ،اس وجہ سے فیصلہ اب ہم نے وزیراعظم پرچھوڑ دیا ہے۔رہنما تحریک انصاف صداقت علی عباسی نے کہا کہ کورونا اموات تو پھیلارہا ہے لیکن پاکستان جیسے ملک میں وہ اموات شاید بھوک کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہیں