سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دے دی، آئل ریفائنری، پیٹروکیمیکل اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائےگی۔

سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری، پیٹروکمیکل اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دے دی۔سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت آن لائن اجلاس ہوا۔جس میں سولہ قراردادوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پاکستانی حکومت کے ساتھ کی گئی مفاہمتی یادداشتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے، آئل ریفائنری ،پیٹرو کیمیکل سمیت معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دی گئی۔سعودی کابینہ نے روس، امریکہ، بنگلہ دیش، کوریا میں بھی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دی ہے۔

Courtesy Gnn