وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی حد اڑھائی کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی حد اڑھائی کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ
قرضے کی حد پچاس لاکھ سے بڑھاکر اڑھائی کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے کی حد پچاس لاکھ سے بڑھاکر اڑھائی کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بڑے کاروباری منصوبے شروع کرنے کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے یہ فیصلہ منگل کے روز اسلام آباد میں مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام میں تمام بینکوں کی شمولیت کے علاوہ قرض شدہ رقوم پر موجودہ آٹھ فیصد سے شرح سود کو کم کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں بہتری کیلئے درخواست گزاروں میں رقوم کی تقسیم کیلئے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو مزید مواقع اور سہولیات دینے چاہئیں۔عمران خان نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا حقیقی اثاثہ ہیں اور حکومت ان پر مزید سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند ہے