اداکارہ انجمن کو دوسری شادی کے 11 ماہ بعد طلاق ہوگئی

پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ایک اور جوڑی کی راہیں ہمیشہ کیلئے جدا ہو گئیں،شادی کے صرف گیارہ ماہ بعد اداکار لکی علی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی پنجابی فلموں کی ملکہ کہلانے والی ماضی کی معروف سپر سٹار انجمن نے دوسری شادی لکی علی کیساتھ کی تھی، انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، مبین ملک کے ساتھ شادی کے بعد انجمن برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔
2013 میں عید کے روز ان کے شوہر مبین کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور اپنے رشتہ داروں کے پاس آ گئیں اور شوہر کے قتل کے چھ سال بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔

نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی جس میں انجمن اور لکی علی کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی جوڑی اداکار میاں وسیم احمد عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی ہے۔

لکی علی نے ویڈیو پیغام کی صورت میں انجمن کو طلاق کی تصدیق کی۔ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار میاں وسیم عرف لکی علی نے کہا کہ تصدیق کرتا ہوں کہ انجم شاہین عرف انجمن کو طلاق دے دی ہے۔دوسری طرف اداکارہ انجمن کا بھی کہنا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے، شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیاتھا، مگر شاید قسمت میں لکی کے ساتھ اتنا ہی تھا۔
ایسی عورت نہیں کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالوں، آپس میں نہیں بن سکیں راہیں جدا کر لی۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں وسیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن سے جون 2019 میں شادی کی تھی لیکن افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دی ہے جس کی تصدیق کا دعوی لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست کی طرف سے کیا گیا تھ