سندھ کورونا سے، وفاق سندھ سے جنگ لڑ رہا ہے، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سندھ کورونا سے جنگ لڑرہا ہے جبکہ وفاق سندھ سے جنگ لڑ رہا ہے۔

پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کےدل سے شہید بینظیر بھٹو کا نام نکالنا عمران نیازی کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ترجیح کورونا کو شکست دینا ہے۔

پلوشہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیانیہ ہے اس وقت صرف انسانی جانیں بچانے کی ضرورت ہے، جبکہ وفاقی وزرا کی طرف سے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف بیان بازی شرم ناک ہے۔

رہنما پی پی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ کو سبوتاژ کرناچاہتے ہیں