تھرکول بلاک ٹو سے بجلی کی پیداوار 2021 سے شروع ہونیکا امکان

تھرکول بلاک ٹو میں 330 میگاواٹ کا بجلی کی پیداوار کا منصوبہ 2021ء تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔330میگا واٹ کا منصوبہ سی پیک منصوبےکےتحت مکمل کیاجائیگا،لاگت 497 ملین ڈالرآئیگی، پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ حب پاور کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر لمیٹڈ، چائنہ مشینری و انجینئرنگ کارپوریشن مشترکہ طور پر اس منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 497 ملین ڈالر ہے۔