گلستان جوہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے

کراچی (   )وزیربلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کا عملہ لاک ڈاو ¿ن کے 23ویں روز بھی اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہا ،شہرکے مختلف علاقوں سے واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرز کو موصولہ شکایات متعدد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈ کے عملے نے ناظم آ باد مختلف علاقوں میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا ہے لاک ڈاو ¿ن کے باوجود سیوریج ڈپارٹمنٹ کے عملے نے یوسی 7اور11میں سیوریج اوورفلوکا خاتمہ کیا،علاوہ ازیں بلدیہ نمبر8میں 33انچ قطر کی پانی کی لائن میںپیداہونے والارساو ¿ لائن کی مرمت کرکے بند کردیا گیاہے،سپرہائی وے کے قریب 48انچ قطر کی مین رائزنگ کے رساو ¿ کو ہنگامی بنیادوں پر بندکرکے پانی کی بڑ ی لیکیج کاخاتمہ کیا گیا،گلبرگ اور عائشہ منزل کے قریب پانی کی لائنوں کو صاف اور والوز کی مرمت کرکے پانی کا بہاو ¿ بہتر کیا گیا ،کورنگی بلال کالونی یوسی 32میں واٹربورڈ کی سیورکلینگ اینڈ جیٹنگ مشینوں کی مدد سے سیوریج لائنوں اور متعدد مین ہولز کی صفائی کی گئی،کورنگی یوسی 35میں 18اور12انچ قطر کی پائپ لائن بچھانے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،اورنگی ٹاو ¿ ن یوسی 16کے مختلف مقامات پر نکاسی آب کی شکایات کا خاتمہ کیا گیا ،اورنگی ٹاو ¿ن یوسی 28میں پانی کی لائنوں کی مرمت کرکے پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایات کا خاتمہ کردیاگیا،اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں نکاسی آب اور گٹرابلنے کی شکایات کا سدباب کیا گیا ،آتمہ رام روڈ لیاری میں پانی کی لائنوں کے بوسیدہ حصوں کو مرمت اور تبدیل کرکے لیکیجز کا خاتمہ کیا گیا .،امیر خسرو روڈ کے قریب 24انچ قطر کی پانی کی لائن میں پیدا ہونے والے رساو ¿ کا خاتمہ کیا گیا ،اکبر شہید روڈ یوسی 18اورنگی ٹاو ¿ن میں 12انچ قطرکی ایم ایس پائپ کو مرمت کرکے علاقہ میں پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ،رنچھوڑلائن الشفاءروڈ کے قریب واٹربورڈ کی فراہمی آب کی لائن سے لیکیجز کا خاتمہ کیاگیا ۔
کراچی ( ) واٹربورڈ نے ذرائع ابلاغ پر چلنے والی ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلستان جوہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ، واٹربورڈ اپنے فراہمی آب کے متعین نظام کے تحت کراچی کے تمام علاقوں کو پانی کی فراہمی لاک ڈاو ¿ن کے باوجود بحال رکھے ہوئے ہے ،تمام شہریوں کو بلاکسی تفریق فراہمی آب کے لئے متعین شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے ،اس شیڈول کے مطابق گلستان جوہر کو پانی کی فراہمی شیڈول کے مطابق منگل کی رات شروع کی جائے گی۔
 کراچی (  ) واٹربورڈکے عملے نے وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرچوتھے روز بھی شہر کے مختلف علاقوںمیں واٹربورڈ کے ورکشاپ میں تیارکردہ جدید مشینوں کے ذریعے کرونا سے بچا و ¿ کیلئے جراثیم کش ادویہ کا اسپرے جاری رکھا ،پیر کو واٹربورڈ کی مشینوں کے ذریعہ گلشن اقبال بلاک ,14,17,18نارتھ ناظم آبادکے بلاک این ، ایچ ،کے ڈی اے چورنگی ،بلاک اے ،بی ،یاسین آباد عباس ٹاو ¿ن،کنیزفاطمہ سوسائٹی کی مساجد ،سڑکوں ،مکانات اور عمارتوںپر کلورین ملے پانی میں شامل جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاو ¿ کیا،اس موقع پر شہریوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ خصوصاً وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کا شکریہ ادا کیا ۔ ہینڈآو ¿ٹ نمبر((11-14-pro/kwsb/,04-20 رضوان حیدر  انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ