امتحان کی گھڑی میں قوم کے عظیم تر اتحا د کی ضرورت ہے

  امتحان کی گھڑی میں قوم کے عظیم تر اتحا د کی ضرورت ہے. مستحقین تک راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنا بھی اس امتحان کا حصہ ہے. ملک و قوم کی سلامتی اور حفاظت کے لئے پاک مسلم الائنس(دیوان) حکومت اور کورونا کا راستہ روکنے والے مجاہدوں کے ساتھ ہے. بچو عبد القادر دیوان  چیئر مین پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چیئر مین بچو عبد القادر دیوان نے کورونا وائرس سے مکمل نجات کیلئے عظیم تر قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنا ہوا ہے. پاکستان بھر کے فلاحی اداروں، مخیر ثہریوں کے ساتھ ساتھ پاک مسلم الائنس(دیوان) کی قیادت اور کارکنان بھی کورونا لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے شہریوں کی مدد کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی امتحان کی گھڑی میں قوم کے عظیم تر اتحا د کی بھی اشد ضرورت ہے. موسی کالونی ضلع وسطی کراچی کے مستحقین کے لئے راشن تقسیم کرنے کے بعد بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزمرہ کام کاج کرنے والے شہریوں تک راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنا بھی اس امتحان کا حصہ ہے. ہم سب کی کوشش یہ ہونی چاہئیے کہ ہم حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تمام راستے بند کردیں. ملک و قوم کی سلامتی اور حفاظت کے لئے پاک مسلم الائنس(دیوان) حکومت اور کورونا کا راستہ روکنے والے مجاہدوں کے ساتھ ہے. چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے پارٹی کے چیف آرگنائزر نور الاسلام، مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ محمد حسین، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات بلال شکور اور سیکریٹری مالیات اظہر علی کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1971 کے بعد قوم سب سے زیادہ مشکل امتحان کا سامنا کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہماری معیشت اور معاشرت دنوں پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں معاشی اور معاشرتی مسائل کے مشکل دور سے نکلنے کے لئے ہمیں بحیثیت قوم بے مثال اتحاد کی ضرورت ہے. ہر پاکستانی کو اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفا ظت کے لئے سماجی رابطوں میں کمی کرکے کورونا وائرس کے خلاف جہاد میں حصہ لینا چاہیے بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانی ملک کے جس حصے میں بھی بستے ہیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورونا وائرس کو پھیلنے کا کوئی موقع نہ ملے. بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ پاک مسلم الائنس(دیوان) بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کی واحد اور متفقہ نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں اور کورونا کے خلاف بر سر پیکار تمام پاکستانیوں کو یقین دلاتی ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس سمیت ہر قسم کی وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لئے دامے درمے سخنے ان کے ساتھ ہے.                                                                                                                                                                                                                                                               منجانب:             شیخ محمد حسین مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان          رابطہ:  021-34688228