پیپلز پارٹی کسی بھی غیریب کو بھوک وافلاس سے مرنے نہیں دے گی

پیپلز پارٹی کسی بھی غیریب کو بھوک وافلاس سے مرنے نہیں دے گی ”شیخ محمد فیروز“
کراچی (اسٹاف رپوٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق ناظم اورنگی ٹاؤن،قائد وچیئرمین پاکستانی بنگا لیز ایکشن کمیٹی شیخ محمد فیروز کی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرمشیر وزیر اعلی سندھ ایڈوائزر یونیورسٹیز،تعلیمی بورڈ ورکس اینڈ سروسز نثار احمد کھوڑو سے ملاقات کے وقع پر دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وباء اور بالخصوص کراچی میں وائرس کے اثرات پر تفصیلی بات چیت کی۔لاک ڈاؤن میں محب الوطن پاکستانیوں کی تکالیف اور راشن کی تقسیم کے حوالے سے صبح کمانے اور شام کو کھانے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر راشن کی گھر گھر تقسیم پر بات جیت ہوئی۔لاک ڈاؤن کے دوران بنگلالیوں کو پیش آنے والی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔نثار احمد کھوڑو نے یقین دہانی کرائی محب الوطن پاکستانی بنگا لیز ہمارے بھائی ہیں جو سندھ میں اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہیں اور ہم ان کی ہر تکلیف میں ان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن میں بنگالیوں کو پیش آنے والے در پیش مسائل کو ہر ممکن حل کرنے کی کوشش کریں گئے۔شیخ فیروز نے کہا کہ بنگالی برادری کے تمام افراد مزدور پیشہ سے وابستہ ہیں ان کی تکالیف کو فوری طور اور ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اور بالخصوص ماہی گیری صنعت میں بنگالی بڑی تعداد میں مزدوری کرکے کے اپنے اہل وعیال کی کفالت کررہے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فشری بند پڑی ہے اور گارمنٹس کی صنعت میں بھی بنگالی برادری کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ان دونوں شعبوں کی لاک ڈاؤن میں بندش کی وجہ سے بنگالی برادری کے افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں اس صورت حال میں یہ کورونا سے تو نہیں مگر بھوک وفلاس سے مرسکتے ہیں۔