وزیراعلیٰ سندھ ایمرجنسی کوآرڈینیٹر ریحان بلوچ پر برہم، عہدے سے ہٹادیا، فیاض جتوئی کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے ہی ایک افسر ریحان بلوچ پربرہم ہوگئے اور انہیں فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فیاض جتوئی کو ایمرجنسی کوآرڈینیٹرمقرر کرتے ہوئے اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں ۔  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ریحان بلوچ کی کارکردگی پر اس لیے نہ خوش ہوئے کہ ریحان بلوچ نے انہیں درست معلومات فراہم نہیں کی جس کی بنیاد پر انہیں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں شرمندگی اٹھانی پڑی ۔ ریحان بلوچ کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق فیاض احمد جتوئی کو  ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں وہ چیف منسٹر ہاؤس کے ایڈیشنل سیکریٹری کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھیں گے اور سارے معاملات کی دیکھ بھال کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ کو دیں گے۔