مہمان اداکار وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کا کردار ادا کررہے ہیں : بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی : شہباز گل کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل نامی شخص کا کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں ہے یہ مہمان اداکار وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ ملکی عوام کو خطرناک وباء سے بچانے کا ہے بلا جواز تنقید اور دوسروں کو گالیاں دینا موصوف کا مشغلہ بن گیا ہے شہباز گل صاحب کو مشورہ ہے کہ وہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے فوبیا سے باہر نکلیں اور کچھ عملی کام کریں ورنہ عوام کے غیض و غضب کے لئے تیار رہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اپنی حیثیت سے ناواقف شخص سندھ حکومت پر تنقید کرکے اپنا بونا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جو ممکن نہیں ہے انکا نہ کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ ہے اور کہ سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق ہے دنیا جانتی ہے کہ پی ٹی آئی میں نالائق اعظم بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے بے چارے شہباز گل کی مجبوری ہےکہ وہ اپنی صفوں میں موجود لوگوں سےنبردآزما ہیں انکے نزدیک پی ٹی آئی سے بے دخلی سے بچنے کا واحد جواز پیپلزپارٹی کو گالیاں دینا رہ گیا ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ انکی زبان کی وجہ سے ہی شہباز گل کو وزیراعلیٰ پنجاب نے عہدے سےہٹایاتھا کورونا وائرس اور ڈوبتی معیشت سے نمٹنے کے بجائے موصوف کا وقت سندھ حکومت پر تنقید کرتے گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حملے سے لیکر آج دن تک جناب نے دھیلے کا کام نہیں کیا موصوف نے خوف کے مارے ازخود ٹھنڈے کمرے میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہےبہتر ہے جو توانائی بچی ہے اسے عوام کی خدمت میں صرف کریں۔