سندھ حکومت 8 ارب روپے کا راشن تقسیم کرنے کے شواہد پیش نہ کرسکی، سپریم کورٹ برہم

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے صوبائی حکومت 8ارب روپے کا راشن تقسیم کرنے کے شواہد پیش نہیں کرسکی ۔  سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز ہونے والی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناکافی انتظامات کے سلسلے میں ازخود نوٹس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت سے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کے فیصلوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ کراچی میں 11 یونین کونسلز سیل کرنے کی ٹھوس وجوہات بیان نہیں کی گئیں ۔  سپریم کورٹ کا اپنے حکم نامے میں کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو سیل شدہ یونین کونسلز میں متاثرہ افراد کی تعداد کا بھی علم نہیں سیل ہونے والی یونین کونسلز میں کھانا اور طبی امداد فراہم کرنے کا کوئی بھی منصوبہ نہیں ۔