پاکستان میں 30 اپریل تک لاک ڈاؤن بڑھانے کی منظوری دے دی گئی

وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس بارے میں وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ کے سامنے صورت حال رکھی اور وفاقی کابینہ نے لاکھ ڈاؤن کو 30 اپریل تک بڑھانے کی منظوری دے دی ۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سے ان کی تجاویز طلب کی تھی اور صوبوں کی تجاویز کو دیکھتے ہوئے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔