آئی ایم ایف کورونا کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا معترف

آئی ایم ایف کورونا کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا معترف
– حکومت کی جانب سے 12 کھرب روپے کے ریلیف پیکج کے اعلان کا اعتراف کیا۔
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی نشاندہی کی اور حکومت کی جانب سے 12 کھرب روپے کے ریلیف پیکج کے اعلان کا اعتراف کیا۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے 193 رکن ریاستوں کے پالیسی ٹریکر کے نئے اشاعیے میں کہا کہ ’پاکستان میں کورونا وائرس گزشتہ ماہ سے اب تک تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں 9 اپریل تک 4 ہزار 489 کیسز سامنے آئے ہیں اور 63 اموات ہوچکی ہیں
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ردعمل میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں ایران سے آنے والے 3 ہزار سے زائد مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنا، عالمی سفری پابندیاں، اسکولوں کی بندش، سماجی دوری کے اقدامات، شہروں اور صوبائی سطح پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن شامل ہیں۔
پاک فوج کے جوانوں کو 23 مارش سے صوبائی حکومتوں کے وائرس کو روکنے کے اقدامات میں مدد کے لیے تعینات کردیا گیا تھا۔
مالی معاملات کے حوالے سے حکام نے 24 مارچ کو 12 کھرب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ اس میں ہنگامی طبی آلات پر درآمدی ڈیوٹیز کا خاتمہ، روزانہ اجرت کمانے والوں کو 200 ارب تک کا ریلیف فراہم کرنا، غریب خاندانوں میں 150 ارب روپے تقسیم کرنا، برآمدی صنعتوں کے لیے 100 ارب روپے کے ٹییکس ریفنڈز، چھوٹے اور درمیانے اداروں کے لیے 100

ارب روپے کی مالی معاونت شامل ہے