رمضان المبارک میں گھی ،آئل کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے سول سیکرٹریٹ میں پاکستان وناسپی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو گھی اور آئیل کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔ میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں نے مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کا ہاتھ تھاماہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل صورتحال میں تاجروں اور صنعت کاروں کو ایک بار پھر اپنا موثر کردار ادا کرناہے۔ یہ وقت کرونا وائرس کی صورت حال سے پریشان لوگوں کی مدد کایے، گھی مینو فیکچرز رمضان المبارک کے دوران گھی اور آئیل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عالمی سطح پر پام آئیل کی قیمتوں میں کمی کے بھرپور ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں۔

مشکل صورتحال سے دوچار لوگوں کی مشکلات کم کرکیاللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کاموقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضا ہے کہ صاحب ثروت آگے بڑھ کر کمزور طبقات کا ہاتھ تھام لیں۔ حکومت نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ملک کی تاریخ کا بڑا ریلف پیکج دیا ہے۔ اس موقع پر وفد نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کی باہمی مشاورت سے گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیں گے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال ،ایڈشنل سیکرٹری، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ افسران، سینئر ممبر وناسپی مینو فیکچرز ایسوسی خواجہ عارف قاسم، طارق اللہ صوفی، محمد وحید چوہدری، عابدعلی ملک اوردیگر نے ملاقات میں شرکت ہی۔