علیم خان نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

علیم خان نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہائوس پنجاب میں علیم خان سے وزارت کا حلف لیا ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے رہنما علیم خان نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس پنجاب میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے علیم خان سے وزارت کا حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے، عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں شامل ہونے پر علیم خان کو مبارک باد بھی دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز علیم خان خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور عبدالعلیم خان نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا تھا جبکہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا وائرس وباء جیسے اہم قومی مسئلے پر صرف زبانی جمع خرچ کیا ہے، اپوزیشن جان لے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی،عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کورونا وباء میں عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے،ہم کل بھی عوام کے ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گے۔
واضح رہے کہ علیم خان خان نے نیب کیس میں گرفتاری کی وجہ سے وزارت سے استعفا دیا تھا۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات سے پہلے علیم خان وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔ اب انہوں نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہائوس پنجاب میں علیم خان سے وزارت کا حلف لی