ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ

 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک بدستور معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کوآرڈینیشن اور آپریشن سینیٹر کا اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور چیف سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں ٹرین سروس رمضان تک بدستور معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے –