شہباز شریف نے پنجاب میں تبدیلی کیلئے چودھری برادران کی مدد مانگ لی، خواجہ برادران نے چوہدری برادران تک اہم پیغام پہنچا دیا

پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے لیے شہبازشریف سرگرم ہیں انہوں نے پنجاب میں تبدیلی کے لئے چوہدری برادران کی مدد بھی مانگ لی ہے اس سلسلے میں پہلے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوٹاسک دیا تھا لیکن اس کے بعد خواجہ سعد رفیق کی رہائی کی وجہ سے خواجہ برادران کو چوہدری برادران کے پاس اہم ٹاسک دے کر بھیجا گیا ۔چوہدری پرویز الہی اور خواجہ سعد رفیق کے درمیان تفصیلی بات چیت ہو گئی ہے چوہدریوں نے خواجہ برادران پر واضح کیا کہ ان کے خاندانوں کے درمیان دہائیوں پرانا رشتہ ہے اور دونوں اور خاندانوں کے درمیان بہت اچھے تعلقات رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ پہلے جب مسلم لیگ نون کی حکومت تھی تو خواجہ سعد رفیق زیادہ جوش خطابت میں چوہدری برادران کے خلاف بھی کچھ ایسی باتیں کر گئے تھے جو انہیں زیب نہیں دیتی ۔

خواجہ برادران اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات میں پرانے معاملات پر گلے شکوے بھی ہوئے اور ایک دوسرے کی باتیں شکایتیں بھی سنی گئی ذرائع کے مطابق چوہدری برادران تک شہباز شریف کا یہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کے لئے چوہدری برادران عسکری ذرائع سے اپنے رابطوں کو استعمال کریں اور کوئی ایسی گارنٹی اور ایسا لائےعمل حاصل کریں جس کے ذریعے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کیا جا سکے اور مستقبل میں مل جل کر تعاون کے ساتھ سیاست کی جاسکے صوبے اور ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ پی ٹی آئی کی اس نااہل ناتجربہ کار اور نقصان پہنچانے والی حکومت سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے خواجہ برادران کے ذریعے آنے والے پیغام کو وصول تو کرلیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی چوہدری برادران کے قریبی ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کو شہباز شریف کی باتوں پر تو یقین ہے لیکن نواز شریف پر اعتبار نہیں ۔