کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ کا آرڈیننس تیار

حکومت پاکتان نے نیا موجودہ قانون تیار کیا ہے اسے ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس2020ء کا نام دیا گیا ہے۔ یہ صدر مملکت سید عارف علوی کے دستخط کئے جانے سے ملک بھر میں نافذ ہوجائیگا۔ اسکے تحت ملک بھر میں تعمیراتی صنعت کیلئے مراعات دی جائینگی۔ اس قانونی مسودے کے تحت بلڈرز اور ڈویلپرز کو جو نئی قانونی مراعات سہولیات ترغیبات دی جائیں گی 31 دسمبر 2020سے یہ پروجیکٹ شروع کئے جانے ضروری ہیں اور 30 دسمبر 2022 تک یہ تعمیراتی پروجیکٹ مکمل کرنا ہوں گے۔ اس قانون کے نفاذ سے پہلے جو پروجیکٹ شروع ہیں ان کو رجسٹر کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ان کی رجسٹریشن بورڈ سے کرائی جائے گی۔ رجسٹرڈ کرائے جانے کے بعد پروجیکٹوں کے شیئر ہولڈرز/بلڈرز بوڑڈ کی منظوری کے بغیر تبدیل نہیں ہوسکیں گے۔ اس نئے قانون کے تحت پاکستان کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں پاکستان کے تینوں بڑے شہر کراچی لاہور اسلام آباد شامل ہیں جبکہ دوسری کیٹیگری میں حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ساہیوال، پشاور، مردان، ایبٹ آباد، کوئٹہ کے شہر رکھے گئے ہیں-
اسلام آباد (حنیف خالد)