شنیرا اکرم Vs ارمینہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے چھپکلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا تھا جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے اُن کے ٹوئٹ کو ’بکواس‘ کہہ دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارمینہ خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک چھپکلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں لگتا تھا کہ چھپکلی اور میرا کبھی سامنا ہوگا
شنیرا اکرم نے ارمینہ کے ٹوئٹ پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں سمجھی نہیں کہ پاکستان جس نے دہشت گردی کو شکست دی، عالمی وبا سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے، پاکستان جو سیاسی بدامنی اور غربت زدہ ماحول اور خوفناک قدرتی آفات سے نمٹ چکا ہے تو آپ کو اتنی سی چھپکلی سے کیا خوف ہے؟
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارمینہ کو شرم دلانے پر شنیرا کو خوب سراہا جارہا ہے