علیم خان آج وزارت کا حلف اٹھائیں گے اور تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہو گی: ذرائع۔.

علیم خان آج وزارت کا حلف اٹھائیں گے اور تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہو گی: ذرائع۔. تحریک انصاف پنجاب کے رہنما علیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات سے پہلے علیم خان وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔