ملتان کے نشتر ہسپتال میں کورونا وزئرس کی سنگین صورتحال جلد ختم ہوتی نظر نہیں آرہی

ملتان کے نشتر ہسپتال میں کورونا وزئرس کی سنگین صورتحال جلد ختم ہوتی نظر نہیں آرہی کیوں کہ ہسپتال کے 63 میں سے 18 ڈاکٹروں میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں میں نرسز اور ڈاکٹروں کی تعداد 160 تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو)، نیفرولوجی، میڈیکل اور ایمرجنسی کے شعبوں سے مزید نمونے لے کر ادارے کی لیبارٹری میں تشخیص کے لیے بھجوادیے گئے ہیں۔

اس صورتحال میں تشویش اس وقت بڑھی جب طبی عملے کو معلوم ہوا کہ مزید 40 ڈاکٹروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن ان کی رپورٹس جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشتر ہسپتال کی صورتحال کا نوٹس لے کر محکمہ صحت کے حکام کو طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی