عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے،امریکی صدر کی تنقید سے قبل ہی عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے استعفیٰ کے مطالبے ہونے لگے تھے اور اس ضمن میں ایک آن لائن پٹیشن کا بھی آغاز کردیا گیا تھا، جس پر اب 9 لاکھ کے قریب افراد نے دستخط کردیے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید سے قبل ہی عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ایڈہانوم سے استعفیٰ مطالبہ کیا گیا تھا، جس کے لیے ایک آن لائن پٹیشن کی مہم شروع کی گئی تھی۔