حبیب بینک اور سرینا ہوٹلز 20 ہسپتالوں کےطبی عملے کو ایک ماہ تک کھانا فراہم کرینگے

حبیب بینک لمٹیڈ اور سرینا ہوٹلز مشترکہ طور پر ملک کے سات شہروں میں کے 20ہسپتالوں کے طبی عملے کو کھانے کے 30ہزار باکس فراہم کرینگے ، اس حوالے سے حبیب بنک اور سرینا ہوٹلز کی انتظامیہ نے جذبہ خدمت کےتحت نے گزشتہ روز اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، سوات ، کوئٹہ ، گلگت اورخپلو میں کورونا وائرس کے لیے نامزد ہسپتالوں اور ہیلتھ کیمپوں میں کام کرنے والے طبی عملے کو خصوصی طور پر تیار کر دہ کھانا فراہم کیا جائے گا، یہ کھانا آئندہ ایک ماہ کے دوران سرینا ہوٹلز حبیب بنک کی مدد سے کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے طبی عملے کو فراہم ہونگے ،کھانا دووقت فراہم کیاجائیگا۔