شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو شادی کی 10 ویں سالگرہ مبارک

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک اور دنیائے ٹینس کی مشہور چیمپئن کھلاڑی ثانیہ مرزا کی شادی کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں کھیلوں کی دنیا کی اس مشہور جوڑی کو شادی کی دسویں سالگرہ مبارک ۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مداحوں کی جانب سے انہیں سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔
شعیب ملک ایک بہترین کرکٹر اور پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی پسند کئے جانے والے کرکٹر ہیں انہوں نے کئی مرتبہ مشکل مواقع پر پاکستان کو ناقابل یقین فتوحات حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔
دوسری جانب ثانیہ مرزا بھی ٹینس کی ایک بہترین اور چیمپئن کھلاڑی مشہور ہیں انہوں نے کئی بڑے ٹورنامنٹس میں ٹرافی اپنے نام کی۔
کھیلوں کی دنیا کی اس مشہور جوڑی کو ان کے فین ایک آئیڈیل جوڑی قرار دیتے ہیں ۔دونوں انتہائی خوش مزاج اور دوسروں کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنے والے انسان ہیں